the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
سری نگر، 8 ستمبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان افغانستان میں انسانی حقوق اور اسلامی اصولوں کے مطابق حکومت کریں گے  ان کا ساتھ ہی یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان کو تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے چاہئے انہوں نے کہا کہ نینشل کانفرنس جموں و کشمیر کے ریاستی درجے اور دفعہ370 و دفعہ35 اے کی بحالی کے اپنے موقف پر برابرا قائم ہے۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے والد اور نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کی 39 ویں برسی کے موقعے پر یہاں درگاہ حضرت بل میں واقع ان کے مزار پر فاتحہ پڑھنے کے بعد نامہ



نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: 'شیر کشمیر (شیخ محمد عبداللہ) نے اپنی ساری زندگی اس قوم کی ترقی کے لئے گزار دی مجھے امید ہے کہ یہ جماعت بھی اسی پر چلے گی اور آگے بھی لوگوں کی بہتری کے لئے کوشش کرے گی'۔
افغانستان کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ طالبان انسانی حقوق اور اسلامی اصولوں کے مطابق حکومت چلائیں گے۔
انہوں نے کہا: 'افغانستان ایک الگ ملک ہے جو وہاں اقتدار میں آئے ہیں انہیں اب اس ملک کو سنبھالنا ہے میں امید کروں گا کہ ہر اہک کے ساتھ انصاف ہوگا اور اور وہ انسانی حقوق اور اسلامی اصولوں پر چل کر حکومت چلائیں گے'۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.