: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر،5 اکتوبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی دارلحکومت اسلام آباد میں اگلے ہفتے منعقد ہونے والے شنگھائی تعان تنظیم اجلاس کے دوران ہندوستان اور پاکستان دوطرفہ مسائل پر بات چیت کریں گے انہوں
نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوریاں ختم ہوں گی اور بہتر تعلقات کا دوبارہ آغاز ہوگا موصوف صدر یہاں ہفتے کے روز وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کے اگلے ہفتے منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے دورہ پاکستان کے متعلق پوچھے جانے والے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔