نئی دہلی/11اپریل(ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 12 اپریل کو بھوک ہڑتال کرنے کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں خواتین پر ہورہے مظالم قانونی مشینری کی ناکامی اور بڑھتے ہوئے خلفشار کے لیے بھی بھوک ہڑتا ل کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ مسٹر مودی مرکزی وزراء اور بی جے پی کے سبھی ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے بجٹ
اجلاس میں اپوزیشن کی رخنہ اندازی کی مخالفت میں 12 اپریل کو بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اترپردیش میں اپنی بیٹی کے لیے انصاف کی فریاد کرنے والے ایک باپ کے ساتھ وحشیانہ سلوک نے انسانیت کو شرمسار کردیا ہے امید ہے کہ وزیر اعظم بی جے پی کے دور اقتدار میں خواتین پر ہورہے مظالم امن و قانون کے بگڑتے ہوئے نظام اور بڑھتے ہوئے خلفشار کے بھی جلد ہی بھوک ہڑتا ل کریں گے۔