: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 06 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ایک ماہ سے زائد عرصے سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کو طبی امداد دینے کے معاملے میں متعللقہ کمیٹی کے اراکین کے ان سے مل کر بات چیت کرنے کی تجویز کے بعد آج توہین عدالت کی درخواست پر 10 جنوری تک سماعت ملتوی کر دی۔
جسٹس سوریہ کانت اور این کے سنگھ کی بنچ نے پنجاب حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے
سینئر وکیل کپل سبل کی طرف سے کمیٹی کے اراکین اور کسان رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتانے کے بعد سماعت ملتوی کرتے ہوئے زبانی طور پر کہا " ہمیں امید ہے کہ اس سے کچھ مثبت باہر آئے گا۔
بینچ کے سامنے مسٹر سبل نے آج مظاہرین اور اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے سربراہ (سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی)، ریٹائرڈ جسٹس نواب سنگھ کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں بتایا۔