the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ملک کے غریبوں کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے کورونا کے دور میں اپنی جان قربان کرنے والی آشا بہنوں کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)سے ملنے والے اعزاز کے لئے مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے پورے ملک کا سر فخر سے اونچا کردیا۔
محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا، "ڈبلیو ایچ او کی طرف سے ہماری آشا بہنوں کو جو اعزاز دیا گیا ہے وہ پوری قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔ یو پی اے حکومت نے آشا بہنوں کو گاؤں اور



کھیتوں میں آخری فرد تک صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مقرر کیا تھا۔ کورونا کے وقت آشا بہنوں نے اپنی فکر کیے بغیر یہ کام بے مثال طریقے سے کیا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ بھارت میں سماجی صحت کی کارکن-آشا خواتین رضاکاروں کی تسلیم شدہ تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان خواتین کو کمیونٹی کی سطح پر لوگوں کو صحت کے نظام سے جوڑنے اور دیہی علاقوں میں غریبوں کو بنیادی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے میں ان کے اہم کردار کے لیے پہچانا جاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.