پنچ کولہ/19اپریل(ایجنسی) سادھوی جنسی استحصال معاملہ میں جیل کی سزا کاٹ رہے بابا گرمیت رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کی غداری کے کیس میں پنچ کولہ عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیشی ہوئی ۔ مگر جمعرات کو بھی الزامات طے کئے جانے پر بحث نہیں ہوسکی ۔ اب اس معاملہ کی اگلی سماعت 15 مئی کو ہوگی ۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">خیال رہے کہ گزشتہ سال 25 اگست کو آبروریزی کے معاملہ میں قصور وار قرار دئے گئے گرمیت رام رحیم کی گرفتاری کے بعد پنچ کولہ میں تشدد بھڑک گئی تھی ، جس میں 36 لوگوں کی جانیں تلف ہوگئی تھیں ۔ تشدد پھیلانے کے الزام میں رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس معاملہ میں 14 دیگر کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔