روم ۲۲ اکتوبر [یو این آئی] کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستوں کے معاملات کو اللہ کے سپرد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سماجی و قانونی تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے روم فلم فیسٹول میں ’فرانسسکو‘ نامی ایک دستاویزی فلم میں پوپ فرانسس نے کو پہلی بار کھل کر ہم جنس پرستوں کیلئے
سماجی تحفظ کے قوانین بنانے کے حق میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ اس معاملے کی حمایت کرنے والے پہلے پوپ ہیں۔
دستاویزی فلم میں گفتگو کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستوں کے حقوق کی دوٹوک حمایت کی ہے۔
پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ’ہم جنس پرستوں کو بھی خاندان کے طور پر رہنے کا حق ہے۔