نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی) داخلہ سکریٹری اجے بھلہ نے سال 2023 میں یوم آزادی تک چلنے والے ’آزادی کے امرت مہوتسو‘ سے متعلق تیاریوں کا سنیچر کے روز ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔
میٹنگ میں خاص طور پر مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اس مہوتسو کی تیاریاں سے سلسلے میں تفصیل سے غور و خوض کیا گیا ۔ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے چیف سکریٹریوں اور منتظمیں سے صلاح کاروں نے متعلق ریاست کی ثقافت، روایات اور وراثت کو ظاہر کرتے ہوئے بھارت کی جد و جہد
آزادی کی خصوصی اشیا پر مبنی ایک ہفتے تک چلنے والے پروگرام کی تفصیلات مشترک کیں۔ اس پروگرام کو عظیم الشان بنانے کے بارے میں شراکت داروں نے کئی نئی تجاویز پیش کیں۔
داخلہ سکریٹری نے کہا کہ ان پروگراموں میں جد و جہد آزاد میں مجاہد آزادی کے تعاون کی وضاحت کے ساتھ ساتھ عوام کی جامع شراکت داری ہونی چاہیے۔ انہوں نے سبھی مرکز کے زیر انتظام خطوں سے وزارت داخلہ کے پروگراموں کے کیلنڈر کو ذہن میں رکھ کر پروگرام کو ٹھوس شکل دینے کی درخواست کی۔