نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزارت داخلہ نے آزاد لوک سبھا ایم پی نونیت رانا کی گرفتاری اور جیل میں ان کے ساتھ "غیر انسانی سلوک" کی شکایات پر مہاراشٹر حکومت سے حقائق پر مبنی رپورٹ طلب کی ہے۔
محترمہ رانا نے لوک سبھا کے
اسپیکر اوم برلا کو اپنی گرفتاری اور اس سے متعلق واقعات کے بارے میں لکھا تھا۔
لوک سبھا کے اسپیکر کو یہ خط موصول ہونے کے بعد ایوان زیریں کی استحقاق کی کمیٹی نے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ وہ مہاراشٹر حکومت سے اس معاملے کی حقائق پر مبنی رپورٹ طلب کرے۔