the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،13 مئی (یو این آئی) مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمار نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن اور خاص طور پر مسلمانوں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ تہوار لوگوں کے گھر گھر میں خوشیاں لائے اور مذہبی منافرت ختم ہو یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری ایک تہینی پیغام میں کہی ہے انہوں نے عیدالفطر کے مقدس موقع پر آرزو کی کہ عید کی خوشیاں چاروں طرف پھیلے اور لوگوں کو ڈھیر ساری خوشیاں میسر ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عید ہمیں بھائی چارہ اور محبت کا پیغام دیتی ہے اور دشمنی ختم کرکے اخوت و محبت کے ساتھ رہنے کا درس دیتی ہے۔ آئیے ہم عہد کریں کہ عید کی خوشیوں کے پیغام کو دور دور تک پہنچائیں اور ملک میں امن بھائی



چارہ کو فروغ دیں اور بھائی بھائی کی طرح رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ یہ عید کا متبرک تہوار رمضان کے 30روزے ختم ہونے کے بعد آیا ہے۔ غسل کرنے اور صاف کپڑے پہننے سے انسان صاف ہوتا ہے لیکن روزہ رکھنے سے صحت اچھی ہوتی ہے اور پیار امن سے دل کو سکون ملتا ہے اور روزہ رکھنے سے دل و دماغ غصہ اور نفرت سے پاک ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ماہ مسلمان بھائی زکوۃ نکالتے ہیں جو عوامی فلاح و بہبود کے کام میں آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس ماہ میں معافی کو کافی اہمیت دی گئی ہے اور معاف کرنے سے رشتے اچھے ہوتے ہیں اس لئے ہمیں معاف زیادہ کرنا چاہئے۔ اس میں نماز کا ثواب زیادہ ہوتا ہے اس لئے کہ نماز پڑھنے سے روح منور ہوتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.