: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 20 جولائی (ذرائع) موسلا دھار بارش کے پیش نظر جی ایچ ایم سی حدود میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کو جمعہ اور ہفتہ کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ادویات اور دودھ کی فراہمی جیسی ہنگامی خدمات کو اجازت ہوگی۔ چیف منسٹر
کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں ضروری کارروائی شروع کریں۔ انہوں نے محکمہ لیبر کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں کہ نجی کمپنیاں بھی اپنے متعلقہ دفاتر میں دو دن کی تعطیلات کا اعلان کریں۔