the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ، 18 مارچ (یو این آئی) رنگوں کا تہوار ہولی جمعہ کو پورے اتر پردیش بشمول مذہبی شہروں وارانسی، ایودھیا اور متھرا میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں ہولی منائی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے اپنے آبائی شہر سیفئی میں ہولی منائی بیشتر علاقوں میں ہولیکا دہن کا پروگرام آدھی رات تقریباً ایک بجے مکمل ہوا، جہاں لوگوں نے پوری رسومات کے ساتھ پوجا کی اور بعد ازاں گلال لگا کر ایک دوسرے کو ہولی کی مبارکباد دی۔ اس دوران لوگ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آئے۔ آج صبح سے ہی ہر گلی محلے



پر رنگ و گلال کی بارش نظر آئی۔ لوگوں نے اپنی رنجشیں بھلا کر گلے لگا کر رنگ و گلال کی دھجیاں اڑائیں اور میٹھی گجیوں سے منہ میٹھا کیا۔
ہولی کے موقع پر کاشی، متھرا کے علاوہ گورکھپور اور اٹاوہ میں سیفائی خاص توجہ کا مرکز بنا رہا۔ گورکھپور میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکشناتھ مندر میں گلال چڑھا کر لوگوں کو ہولی کی مبارکباد دی، جبکہ ملائم سنگھ یادو نے سیفائی میں پورے خاندان کے ساتھ ہولی کھیلی۔ متھرا میں وزیر شری کانت شرما نے اپنی رہائش گاہ پر ہولی کھیلی اور زبردست رقص کیا، جب کہ لکھنؤ میں ڈاکٹر دنیش شرما نے تاریخی ہولی جلوس میں شرکت کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.