: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بنگلورو،6 جنوری(ذرائع) چین میں ہیومن میٹاپنیووائرس (HMPV) وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ وائرس آہستہ آہستہ ہندوستان میں بھی پھیلنے لگا ہے۔ ہندوستان میں اب تک اس وائرس کے تین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ بنگلورو کے بعد اب گجرات کے احمد آباد میں 2 ماہ کے بچے کی رپورٹ مثبت آئی
ہے۔ بچہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ہندوستان میں اب تک HMPV وائرس کے تین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے دو معاملے کرناٹک میں سامنے آئے ہیں اور اب ایک کیس گجرات سے سامنے آیا ہے۔احمد آباد کے بچے میں سردی اور بخار کی علامات ہیں۔ نجی اسپتال کی لیب کے مطابق بچے کی ایچ ایم وی پی رپورٹ مثبت آئی ہے۔