برطانیہ/19ستمبر(ایجنسی) برطانیہ میں پولیس نے ممکنہ نفرت انگیزی کے نئے واقعے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ واقعہ بدھ کی شب مقامی وقت کے مطابق 12:35 پر لندن کے شمال مغرب میں پیش آیا جب Cricklewood کے علاقے میں ایک گاڑی نے اسلامک سینٹر اور مسجد کے نزدیک پیدل چلنے والے افراد کو ٹکر مار دی۔ اس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد کو ہسپتال میں
علاج کی ضرورت پڑی تاہم زخمیوں کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔
لندن پولیس کے مطابق علاقے میں ایک گاڑی میں سوار 4 افراد اور اسلامک سینٹر کا دورہ کرنے والے لوگوں کے ایک بڑے گروپ کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی تھی۔ ذمّے داران کے مطابق اس دوران مسلمانوں کے خلاف بعض جملے کسے گئے۔