the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بہرائچ/لکھنو:16فروری(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ ملک کی تاریخ وہ نہیں جو ہندوستان کو غلام بنانے سامراجی ذہنیت رکھنے والے لوگوں نے لکھی ہے بلکہ تاریخ وہ ہے جو لوک کتھاؤں(عوامی کہانیوں) کے ذریعہ سے ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتا ہے۔
بہرائچ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں مہارا ج سہیل دیو کے اسمارک کو ورچول نقاب کشائی کے بعد مسٹر مودی نے کہا کہ اپنےعزم و حوصلہ سے سرزمین ہند کے افتخار کو بلند کرنے والے سہیل دیو سمیت کئی بہادر لوگوں کی تاریخ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہیں تاریخ میں وہ مقام نہیں ملا جس کے حق دار تھے۔
انہوں نے کہا کہ سردار ولبھ بھئی پٹیل،سبھاش چندر بوس، اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو بھی ایسے لوگوں نے ہی ان کا اصل مقام انہیں



نہیں دیا۔ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ بہرائچ میں سہیل دیو کے اسمارک کی نقاب کشائی کا موقع میسر ہوا۔
یوگی حکومت کی کاموں کی جم کر تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں اترپردیش میں جو کوششیں کی گئی ہیں ان کا اثر دکھائی دینے لگا ہے۔ آج جس ریاست میں سب سے زیادہ سیاح آتے ہیں اس کا نام اترپردیش ہے۔ بیرونی سیاحوں کو بھی اپنی جانب مائل کرنے میں یوپی ملک کے سر فہرست تین ریاستوں میں اپنی جگہ بنا چکا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمار ی کوشش ہے کہ ہم ملک کی ان شخصیات کو اعزاز سے نوازیں ۔ ہمارے ملک کی عظیم شخصیات کے ساتھ تاریخ سازوں نے جو ناانصافی کی ہے ہندوستان اس میں اب اصلاح کررہا ہے۔ مہاراجا سہیل دیو میموریل اور چتوڑا جھیل کے ترقیاتی کام آنے والی نسلوں کو اپنی جانب راغب کریں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.