حیدرآباد یکم جنوری(ایجنسی)متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد موجودہ آندھراپردیش کے کئے نئے ہائی کورٹ کا خواب آج نئے سال کے موقع پر شرمندہ تعبیر ہوا ۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج اے پی کے وجئے واڑہ میں C Praveen Kumar
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;"> سی پراوین کمار کو کارگزار چیف جسٹس کے طورپر حلف دلایا۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے گزشتہ ہفتہ دونوں ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے مشترکہ حیدرآباد ہائی کورٹ کی تقسیم کا اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے بعد آج دونوں ریاستوں کے علحدہ علحدہ ہائی کورٹس نے کام کرناشروع کردیا ہے۔