قازان، 24 اکتوبر (یو این آئی ) روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ تاریخی نا انصافی ہو رہی ہے اور اس نا انصافی کی اصلاح سے ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی ضمانت ممکن
ہے۔ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا، تشدد کا تسلسل نہیں ٹوٹے گا ۔ پوتن نے روسی وفاق کی ریاست تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں منعقدہ بر کس
سر براہی اجلاس میں وسیع بر کس + اجلاس سے خطاب کیا ہے۔