: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 06 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہی خاندان کی معاشی بدانتظامی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے پورے ہندو سماج کو مورد الزام ٹھہرایا گیا اور ترقی کی شرح میں کمی کو 'ہندو گروتھ ریٹ' کہہ کر پوری دنیا میں بدنام کیا گیا صدر کے
خطبے پر شکریہ کی تحریک پر ایوان میں بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں لائسنس پرمٹ کا ایک ایسا نظام بنایا گیا جس کی وجہ سے ملک مینوفیکچرنگ میں پیچھے رہ گیا اور اس کی وجہ سے شرح نمو میں زبردست کمی آئی جسے ہندو گروتھ ریٹ کا نام دیا گیا اور اس طرح ہندوؤں کو بدنام کرنے کا کام کیا گیا۔