نئی دہلی/25اپریل(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 کے لیے ہندوپور میں پہلے مرحلے میں پولنگ 11 اپریل کو ہوئی، ہندو پور میں ٹی ڈی پی پچھلے دس سال سے ہے، لیکن اس بار مقابلہ آسان نہیں، ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے، ٹی ڈی پی کی طرف سے موجودہ ممبرپارلیمان Kristappa Nimmala تیسری مرتبہ میدان میں ہے، وائی ایس آر کانگریس نے بھی Gorantla Madhav کو ٹکٹ دیا ہے، کانگریس
نے سریدھر جبکہ بی جے پی نے وینکٹ کو انتخابی میدان میں اتارا ہے-
ہندوپور لوک سبھا سیٹ آزادی کے بعد سے ہی کانگریس کا گڑھ رہی، 1952 سے لیکر 1980 تک کانگریس نےلگاتار چھ بار جیت حاصل کی، 1984 میںیہ سیٹ ٹی ڈی پی کے کھاتے میں آگئی ، یہ پہلا موقع تھا جب ٹی ڈی پی نے کانگریس کا قلعہ توڑ کر اس پر اپنا پرچم لہرایا، اسکے بعد کے لوک سبھا انتخابات میں ٹی ڈی پی اور کانگریس ایک دوسرے کو ٹکر دیتے رہے.