: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 16 فروری (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ہنڈنبرگ ریسرچ میں اڈانی گروپ کے خلاف لگائے گئے الزامات میں صرف جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) ہی منصفانہ اور شفاف کردار ادا کر سکتی ہے، اس لیے اس معاملے میں جے پی سی کی تشکیل ضروری
ہے کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کو یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اگر اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو جوابدہ ٹھہرانا ہے تو جے پی سی کے علاوہ کوئی اور کمیٹی اس معاملے کی تحقیقات شفاف طریقے سے نہیں کر سکتی۔