حیدرآباد17اکتوبر(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے اہم ذخیرہ آب حمایت ساگر کے دروازے بند کردیئے گئے۔
دو دن پہلے پانی کے شدید بہاو کے بعد اس کے
دروازے کھولے گئے تھے اور پانی کو چھوڑا گیا تھاتاہم ہفتہ کی صبح اس کے دروازے بند کردیئے گئے۔
اس اہم ذخیرہ آب کی موجودہ سطح آب 1,763 فیٹ درج کی گئی ہے۔