ماجولی آسام، 19 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی منی پور سے شروع ہوئی بھارت جوڑو نیائے یا ترا اب آسام میں ہے اور یاترا میں جمع ہوئی بھیڑ سے جس طرح ماحول بدلا ہے اس سے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما خوفزدہ ہیں۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش اور لوگ سبھا میں
پارٹی وہپ گورو گو گوئی نے پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یا ترا کے دوران جمعہ کو یہاں ایک پر یس کا نفرنس میں کہا کہ مسٹر گاندھی کی یاترا کے آسام پہنچنے سے وزیر اعلی خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے مسٹر سر ما کو سب سے بد عنوان وزیر اعلیٰ قرار دیا اور کہا کہ مسٹر گاندھی کی یاترا کو آسام میں ملنے والی زبردست حمایت سے خوفزدہ ہو گئے ہیں-