شملہ،22 مئی (یواین آئی) ہماچل پردیش کی حکومت نے بلیک فنگس (میوکرمائکوسس) کو ایک سال کے لئے عالمی وبا قرار دیا ہے۔
ریاست کے ہیلتھ سکریٹری امیتابھ اوستی کی طرف سے جمعہ کو بلیک فنگس کو عالمی وبا قرار دینے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے جس کے تحت سبھی سرکاری اور نجی اسپتال فلیک فنگس کی اسکریننگ، اس کی روک تھام اور
بندوبست کے لئے مرکزی وزارت صحت، آئی سی ایم آر کی طرف سے وقتافوقتاً جاری کئے گئے رہنما خطوط پر عمل کریں گے۔
مقامی اندرا گاندھی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں حال ہی میں ایک فلیک فنگس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ 52 سالہ کورونا سے متاثر ایک خاتون کی جانچ کے بعد ان میں اس خطرناک بیماری کے متاثر ہونے کی اسپتال کے ذریعہ تصدیق کی گئی تھی۔