بینگلورو،8فروری (یواین آئی) کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب تنازعہ سے متعلقہ عرضیوں پر سماعت سے پہلے منگل کو ریاست کے مختلف ضلعوں میں احتجاجی مظاہرے تیز ہوگئے۔
حجاب اور بھگوا اکارف
کی حمایت میں بیل گاوی،دھارواڑ،ہاویری ،گڈگ اور باگل کوٹ میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔
کچھ طلبہ کےحجاب اور بھگوا اسکارف پہن کر کیمپس میں پہنچنے کے بعد کرناٹک کے کچھ حصوں میں کلاسز معطل کردی گئیں ۔