بنگلورو، 23 دسمبر (یو این آئی) کر ناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو واضح کیا کہ ریاستی حکومت نے حجاب پر سے پابندی کو ابھی تک نہیں ہٹایا ہے ، لیکن اس پر سرکاری سطح پر بات چیت کے بعد فیصلہ کیا جائے
گا۔
انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ”ہم نے ابھی تک ایسا ( حجاب پر پابندی ہٹانا) نہیں کیا ہے۔ کسی نے مجھ سے (حجاب پر پابندی ہٹانے پر سوال پوچھا تھا تو میں نے جواب دیا کہ حکومت اسے ہٹانے پر غور کر رہی ہے۔ )