: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پونے/8اگست(ایجنسی) مراٹھا تحفظات کی مانگ کو لیکر مراٹھا کرانتی مورچہ نے کل 9 اگست کو مہاراشٹرا بند بلایا ہے، کل مراٹھا تحریک کو دو سال پورے ہونے جارہے ہیں، تحریک کی دوسری سالگرہ پر مراٹھا تنظیموں نے بند کا اعلان کیا ہے، مراٹھا تنظیموں نے اس سے پہلے
جولائی میں بھی بند منایا تھا، اس دوران کئی جگہوں پر تشدد بھرے مظاہرے ہوئے تھے، یہ تحریک کئی دنوں تک چلی اور سب سے زیادہ عوامی اثاثے کا نقصان پونے میں ہوا تھا، مراٹھا سماج سرکاری نوکریوں اور تعلیم کے شعبے میں 16 فیصدی تحفظات کو لیکر گذشتہ دو سال سے تحریک کررہے ہیں.