the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) اعلی معیارکو تعلیمی نظام کا لازمی جزو بنانے پر زور دیتے ہوئے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کے روز کہا کہ بحیثیت قوم ہمارا سفر اس اہم موڑ پر ہے جہاں اعلی معیار ضروری ہے حیدرآباد میں رام کرشن مٹھ میں سوامی ویویکانند انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ایکسلنس انسٹی ٹیوٹ کے 21 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک آن لائن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو اپنے اندر معیار [اعلی] کے تصور کو اپنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اعلی معیار کے حصول کے لئے نظم و ضبط ،



ارتکاز اور پرخلوص کوششیں ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمارا سفر ایک اہم مرحلے پر ہے۔ اس وقت اعلی معیار لازمی ہے اور اوسط درجہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔
نائب صدر نے سوامی ویویکانند کی 1893 میں شکاگو کی مذہبی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذہب ، روحانیت ، قوم پرستی ، تعلیم ، فلسفہ ، معاشرتی اصلاحات ، غربت کے خاتمے اور عوامی طاقت کے بارے میں ان کے خیالات سب کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نظام تعلیم میں فوری طور پر بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.