نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کی صورتحال پر بدھ کو مرکزی وزارت داخلہ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہو رہی ہے جس میں مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں تشدد کے واقعات میں اضافہ اور اس سے نمٹنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا کی صدارت میں ہورہی میٹنگ میں مرکزی پولیس فورسز کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں و کشمیر
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، انٹیلی جنس بیورو اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ وزارت کے سینئر افسران اس میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
تقریباً 12 بجے شروع ہونے والی میٹنگ کا اہم ایجنڈا وادی کی صورت حال کا جامع جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ہائبرڈ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو روکنے کے اقدامات اور اس کی وجہ سے پرتشدد دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔