the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 20 نومبر (یو این آئی) جموں کے نگروٹا میں سکیورٹی فورس کے ساتھ شدید جھڑپ میں چار جنگجوؤں کی ہلاکت کے ایک روز بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں ایک اعلی سطح کی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا۔
مڈبھیڑ کے بعد یہ اشارے ملے ہیں کہ دہشت گرد ممبئی حملے کی بارہویں برسی یعنی 26 نومبر کے موقع پر بڑے حملے کے فراق میں تھے۔
یہ اطلاع موصول ہونے کے بعد وزیر اعظم نے وزیر داخلہ امیت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا اور خفیہ ایجنسیوں اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
مڈبھیڑ کے



بعد کی تحقیقات میں انٹلیجنس ایجنسیوں کو معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق جیش محمد سے تھا اور وہ ممبئی حملوں کی 12 ویں برسی سے قبل کسی بڑی واردات کو انجام دینے کی سازش کے حصے کے طور پر یہاں آیا تھا۔
میٹنگ کے بعد مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے سکیورٹی فورس کی ناقابل تسخیر جرات اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ "ہماری فوج نے ناقابل یقین جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی چوکسی کے لئے ان کا شکریہ، انہوں نے جموں و کشمیر میں دھماکے کی گھنائونی سازش کو ناکام بنا دیا ہے"۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.