الہ آباد/11اپریل(ایجنسی) اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی عرضی الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کر دی ہے۔ذاکر نائک کے خلاف اے ڈی جے جھانسی نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ڈاکٹر ذاکر نائک پر اشتعال انگیز بیان دینے اور ملک مخالف کا الزام لگا ہے۔عرضی خارج ہونے کے بعد اب ذاکر نائک کی گرفتاری ہو سکتی ہے۔جسٹس امر سنگھ چوہان کی ایک رکنی بنچ نے یہ حکم دیا ہے۔در اصل 28 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ نےڈاکٹر ذاکر نائک کی عرضی پر طویل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا
تھا۔
عرضی میں جھانسی ضلع عدالت کی جانب سے جاری غیر ضمانتی وارنٹ کی مدت کو چیلنج کیا گیا تھا۔کورٹ نے فریقین کی بحث سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ہائی کورٹ نے 22مارچ کو اپنے حکم میں ملک مخالف معاملے میں یوپی کے جھانسی کے ضلع میں درج مقدمہ میں ضلع عدالت سے جاری غیر ضمناتی وارنٹ پر عائد پابندی کو ہٹا لیا گیا تھا۔