حیدرآباد 23جون(یواین آئی)شہرحیدرآباد کے بنجاراہلز میں تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے لئے اراضی الاٹ کرنے کے معاملہ کی تلنگانہ ہائی کورٹ نے سماعت کی۔
ٹی آرایس دفترکے لئے اراضی الاٹ
کرنے پرسوال اٹھاتے ہوئے موظف ملازم مہیشورراو کی جانب سے مفاد عامہ کی عرضی ہائی کورٹ میں داخل کی گئی ہے جس کی سماعت ہائی کورٹ نے کی۔
عرضی گذار نے کہا کہ ٹی آرایس حیدرآباد کا دفتر4935گز پر مشتمل ہے۔