جے پور، 21 جولائی (یو این آئی) کانگریس قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں حاضر نہ ہوکر وہپ کی خلاف ورزی کرنے والے ایم ایل اے کے بارے میں راجستھان ہائی کورٹ میں جاری سماعت آج مکمل ہوگئی اور فیصلہ 24 جولائی تک محفوظ رکھ لیا گیا ہے۔
عدالت نے دونوں فریق کی طرف سے سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ آئندہ تین دن کے لئے ملتوی کردیا۔ اس کے ساتھ ہی، قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر بھی ان
ارکان اسمبلی کے خلاف 24 جولائی تک فیصلہ نہیں کرپائیں گے۔
بدلتے ہوئے سیاسی واقعات میں کانگریس کی مقننہ پارٹی کے اجلاس میں غیر حاضر رہنے پر سچن پائلٹ دھڑے کے 19 ایم ایل اے کو قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر جی جوشی نے وہپ کی خلاف ورزی کے معاملے میں نوٹس جاری کرکے 17 جولائی کو جواب دینے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد پائلٹ گروپ نے اس نوٹس کو راجستھان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔