حیدرآباد17جنوری(یواین آئی)تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر آرٹی پی سی آر معائنوں کی تعداد میں اضافہ کرے۔
ریاست میں کوویڈ کی
صورتحال پر آج عدالت نے سماعت کی اور ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ روزانہ ریاست میں ایک لاکھ آرٹی پی سی آرمعائنے کئے جائیں۔
آرٹی پی سی آر،ریاپڈمعائنے کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔