حیدرآباد 20جون(یواین آئی) فوج میں ملازمت کے خواہشمندوں کی جانب سے آج منائے جانے والے بھارت بند کے پیش نظر تلنگانہ کے اہم مانے جانے والے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔
گذشتہ جمعہ کو اس اسٹیشن پر پُرتشدد احتجاج کیاگیا تھا اور ٹرینوں کو آ گ لگادی گئی
تھی جس کے بعد پولیس کی فائرنگ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔
اگنی پت اسکیم پر برہم، نوجوانوں کی جانب سے ریلوے اسٹیشنوں میں مظاہرے کی اطلاع کے ساتھ ہی چوکسی اختیار کی گئی ہے اورسکندرآباد ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر تمام ریلوے اسٹیشنوں اورسرکاری دفاتر میں ہائی الرٹ کردیاگیا۔