حیدرآباد،18جولائی(ایجنسی) حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی تا رائے درگ میٹرو لائن کا امکان ہے کہ اگست کے اواخر میں آغاز ہوگا کیونکہ حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ(ایچ ایم آر ایل)،اوور ہیڈ پاور لائنس کا حتمی معائنہ کررہا
ہے۔
میٹرو کیلئے طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ اضافہ مانسون کی آمد کے سبب ہوا ہے کیونکہ بارش کے موسم میں سڑکوں پر پانی جمع ہوجاتا ہے اور حیدرآباد کی آئی ٹی راہداری میں ٹریفک میں بڑے پیمانہ پررکاوٹ پیداہوجاتی ہے۔