: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بیروت: اسرائیلی جیٹ طیاروں نے جمعہ کے روز بیروت کے جنوبی مضافات میں متعدد بھاری فضائی حملوں کو انجام دینے کے بعد، مبینہ طور پر حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج نے ہفتہ 28 ستمبر کو دعویٰ کیا کہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ تاہم حزب اللہ یا لبنانی حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اسرائیل کی فوج نے اضافی ریزرو فوجیوں کو متحرک کر دیا ہے کیونکہ لبنان کے ساتھ کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ہفتے کی صبح بیروت کو
دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں کیونکہ جمعہ کے روز اسرائیلی حملے جاری رہے۔ ہفتے کی صبح اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شدید فضائی حملوں کے دوران حزب اللہ کے کئی کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے کمانڈر محمد علی اسماعیل اور ان کے نائب حسین احمد اسماعیل کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ اسماعیل اسرائیل کے خلاف حملوں کی ہدایت کا ذمہ دار تھا اور وہ اسرائیلی سرزمین کی طرف میزائل داغنے میں ملوث تھا۔