رانچی 23 دسمبر ( یواین آئی) جھارکھنڈ انتخاب میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ( جے ایم ایم ) کے شاندارمظاہرہ سے خوش نظر آرہے پارٹی کے کارگذار صدر ہیمنت سورین نے آج اپنے والد اور پارٹی کے بانی شیبو سورین سے مل کر ان سے آشیر واد لی ووٹوں کی گنتی کے شروعاتی رجحان میں سیٹوں کے اتار۔ چڑھاﺅ کی وجہ سے تھوڑے شش وپنج میںمبتلا ہیمنت کے چہرے پر دو پہرہوتے ۔ ہوتے خوشی کے آثار صاف نظر آرہے تھے ۔ دو پہر کے بعد رجحانات میں جے ایم ایم
قیادت والے مہا گٹھ بندھن کو واضح اکثر یت ملنے کے شارے کے بعد ہیمنت اپنے والد سے ملنے ان کے گھر پہنچے اور پاﺅں چھو کر ان کا آشیر واد لیا ۔ اس دوران ہیمنت کے چہرے پر ریاست کے ممکنہ وزیراعلیٰ بننے کی خوشی صاف طور پر دکھ رہی تھی ۔
مسٹر ہیمنت سورین کنبہ کے دیگر اراکین کے ساتھ خوشیاں بانٹتے نظر آئے ۔ اس دوران ہاتھ سے جیت کا نشان بھی دکھایا ۔ انہوں نے سردی کے موسم میں نکلی ہلکی دھوپ میںکچھ دیرکیلئے سائیکل بھی چلائی ۔