رانچی، 24 نومبر (یو این آئی) جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج یہاں راج بھون میں گورنر سنتوش کمار گنگوار سے ملاقات کی اور نئی حکومت بنانے کا
دعویٰ پیش کیا۔
اس کے ساتھ ہی مسٹر ہیمنت سورین 28 نومبر کو چوتھی بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ جھار کھنڈا سمبلی انتخابات میں انڈیا الائنس نے 56 سیٹیں جیتی ہیں۔