گوہاٹی، 10 مئی (یو این آئی) آسام کے نومنتخب وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما نے پیر کو گوہاٹی میں ایک تقریب میں وزیر اعلی کے عہدےکا حلف لیا۔
گورنر جگدیش مکھی نے شنکردیو کلاکشیترا میں
منعقدہ ایک تقریب میں مسٹر سرما کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے لاگو رہنما اصولوں کی وجہ سے وزیر اعلی کی حلف برداری کی تقریب میں مہمانوں کی ایک محدود تعداد ہی موجود تھی ۔