بستی/8مئی(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کا سیاسی جنگ عروج پر ہے، اسی کے ساتھ سیاسی پارٹیوں کے درمیان الزامات اور ردعمل کا دور بھی شروع ہوچکا ہے، ان سب کے درمیان بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور فلم اداکارہ ہیما مالینی Hema Malini نے چہارشنبہ کو کہا کہ کانگریس سمیت سبھی اپوزیشن پارٹیاں ایک ہوکر
پی ایم مودی Narendra Modi کو روکنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ بدعنوانی کو روکنے میں لگ گئے ہیں-
اتر پردیش کے بستی ضلع کے کپتان گنج قصبے میں چہارشنبہ کو ایک انتخابی ریلی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مودی کی قیادت میں ہندوستان عالمی گرو بننے کی طرف بڑھ رہا ہے. ملک ترقی کی نئی عبارت لکھنے میں مصروف ہے-