ممبئی/29ڈسمبر(ایجنسی) ممبئی میں لوور پریل علاقہ میں جمعرات اور جمعہ کی دیر رات بھیانک آگ لگ گئی ۔ کملا ملس کمپاونڈ میں واقع بسٹرو لاونج میں لگی اس آگ میں تقریبا 14 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 23 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں 11 خواتین شامل ہیں۔ زیادہ تر خواتین کی لاشیں واش روم سے برآمد ہوئی ہیں ۔ اس بھیانک سانحہ کے بعد سے بیان بازیوں کا دور بھی شروع ہوگیا ہے۔
style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ اور بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے متنازع بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کملا ملس میں آتشزدگی کیلئے ایک طرح سے ممبئی کی بڑھتی آبادی کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر سے پہلے جانچ کی جانی چاہئے کہ آمد و رفت کا راستہ ہے یا نہیں ۔ ممبئی کے اندر ایک اور ممبئی بنائی جارہی ہے ۔ ایک شہر کے بعد دوسرے شہر کی ترقی کی جانی چاہئے ، آبادی کو کنٹرول کرنے کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے۔