حیدرآباد، 25 فروری (یو این آئی) یوکرین میں پھنسے تلنگانہ کے طلباء اورشہریوں کی مدد کے لئے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر نئی دہلی کے تلنگانہ بھون میں ایک ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔
حیدرآباد
سکریٹریٹ اس سلسلے میں ہر کسی کی مدد کرے گی ۔
چیف سکریٹری سومیش کمار نےپرنسپل سکریٹری جی اے ڈی وکاس راج اور تلنگانہ بھون کے مقامی کمشنر گوربھ اپل سے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔