نئی دہلی، 18 اپریل (یواین آئی) دہلی کے وزیراعلی اورعام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجری وال نے سنیچر کو پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس کے بحران کی اس گھڑی میں مصیبت میں پھنسے لوگوں کی مدد سچی حب الوطنی اور ایشور
کی سچی پوجا ہے
مسٹر کیجری وال نے آج کہا ہے کہ ’’یہ بہت ہی مشکل دور ہے۔ پارٹی کے سبھی کارکنوں سے میری اپیل ہے کہ کہیں کوئی بھی شخص کسی بھی مصیبت میں ملے تو اس کی ہرطرح سے مدد کریں۔ یہ سچی حب الوطنی ہے۔ یہی انسانیت ہے۔ یہی ایشور کی سچی پوجا ہے۔‘‘