: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کلکتہ 16 اپریل (یو این آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج مغربی بنگال کے ائمہ اور موذنین کی کا نفرنس سے خطاب میں بنگال کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وقف قوانین میں مرکزی حکومت نے تبدیلی کی ہے اس لئے بنگال میں تحریک چلانے کے بجائے دہلی میں تحریک چلائیں ، انہوں نے کہا کہ آپ پر سکون رہیں بی جے پی کی سازش کے شکار نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو
احتجاج کرنا ہے تو دہلی جائیں۔ وہاں احتجاج کریں ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی سازش کر رہی ہے کہ فسادات بر پا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رام نومی کے موقع پر بھی سازش کی گئی تھی مگر آپ نے کامیاب نہیں ہونے پر بھی سازش کی گئی تھی مگر آپ نے کامیاب نہیں ہونے دیا۔ اب وقف بل کے خلاف تحریک کے دوران تشدد پھیلا دیا گیا۔