میدک/18اکتوبر(ایجنسی) تکنیکی خرابی پر تلنگانہ کے میدک ضلع میں بحریہ ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی۔یہ واقعہ آج ضلع کے Tupran توپران منڈل کے داتر پلی کے حدود میں پیش آیا۔اس ہیلی کاپٹر میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کو دیکھتے ہوئے
فوری طورپر چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پائلٹ نے اس کی ایمرجنسی لینڈنگ کروائی ۔ اس کے ساتھ ہی اس ہیلی کاپٹر کو دیکھنے کے لئے دیہاتی جمع ہوگئی۔
اس واقعہ میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔بعد ازاں بحریہ کے افسران دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ وہاں پہنچے اور اس ہیلی کاپٹر کی تکنیکی خرابی دور کی۔