آندھرا پردیش، 30 ڈسمبر (ذرائع) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے چہارشنبہ کو نیلور کے کندوکور میں منعقدہ روڈ شو میں آٹھ لوگوں کی موت کے لیے تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو نائیڈو کی مذمت کی۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے نائیڈو سے فوری عوامی معافی
مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل چندرابابو نائیڈو نے آج اپنی پارٹی کارکنوں کی موت پر غم کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے، مجھے اس کا بہت دکھ ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹی ڈی پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھگدڑ میں مارے گئے آٹھ افراد کے لواحقین کو 24-24 لاکھ روپے ادا کرے گی۔