: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر، 29 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور اور گہری دھند کا راج برابر قائم ہے جس سے لوگ گونا گوں مشکلات و مسائل سے دو چار ہو رہے ہیں۔
سری نگر سمیت وادی کے کئی میدانی علاقوں میں جمعہ کی صبح بھی گہری دھند چھائی رہی جس سے صبح کے وقت گھروں سے نکلنے والوں کو شدید مشکلات
کا سامنا کرنا پڑا۔ گہری دھند سے ون بیلٹی انتہائی کم تھی جس کے نتیجے میں ڈرائیور حضرات کو ہیڈ لائٹس چالو کر کے ہی گاڑیاں چلانا پڑیں اور نماز فجر کی ادائیگی اور روٹہ دودھ لانے والوں کو بھی روشنی کا استعمال کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی کشمیر ، بارہمولہ اور پلوامہ کے
میدانی علاقوں میں 31 دسمبر تک دھند کا راج قائم رہنے کا امکان ہے۔ دریں اثناوادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد اور معمول سے نیچے درج ہونے سے ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3. 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکار ڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 7. 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکار ڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4. 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار د کیا گیا جو معمول سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکار ڈ ہوا تھا۔