the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
سری نگر، 13 نومبر (یو این آئی) شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کئی سیکٹروں بالخصوص اوڑی، کیرن اور گریز میں جمعے کو ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں رہائشی علاقے بھی خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جمعے کے روز گریز علاقے میں ایل او سی پر بلا کسی اشتعال کے شدید گولہ باری شروع کر دی جس سے ازمرگ اور بگٹور علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انہوں نے کہا کہ گولہ باری کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری اس قدر شدید تھی ہے



کہ دور افتادہ علاقوں میں بھی دھماکوں کی گرج سنائی دیتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کئی گولے بستیوں میں بھی گر گئے لیکن کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے کے حاجی پیر اور کمل کوٹ سیکٹروں میں بھی جمعے کی دوپہر کو طرفین کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے اوڑی کے حاجی پیر اور کمل کوٹ سیکٹروں میں ایل او سی پر جمعے کی دوپہر کو بغیر کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے بھی بھر پور جوابی کارروائی کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.