حیدرآباد، 19/ ستمبر (یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، نرمل،نظام آباد،جگتیال،راجنا سرسلہ،منچریال،پداپلی، کریم نگر، جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ،بھدرادری کوتہ گوڑم،ورنگل اربن، ورنگل رورل،محبوب آباد اور کھمم میں بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اضلاع عادل آباد،کومرم بھیم
آصف آباد، نرمل،نظام آباد، جگتیال،راجنا سرسلہ، کاماریڈی،منچریال،پداپلی، کریم نگر، جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ،بھدرادری کوتہ گوڑم،ورنگل اربن، ورنگل رورل،محبوب آباداور کھمم میں بعض مقامات پربارش کا امکان ہے۔
اسی عرصہ کے دوران اے پی کے اضلاع سریکاکلم، وجیانگرم،وشاکھاپٹنم،مشرقی گوداوری، مغربی گوداوری، کرشنا،گنٹور،کرنول، اننت پور اور یانم میں شدید بارش کا امکان ہے۔