حیدرآباد9جون(یواین آئی)تلنگانہ کے ورنگل اربن ضلع میں شدید بارش ہوئی۔
ضلع کے مختلف مقامات پر آج صبح گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی نشیبی
علاقے زیرآب آگئے۔
گوکل نگر، سمائے نگر،ہوزنگ بورڈ کالونی علاقوں کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا جس سے مکانات میں رہنے والوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔